اسلام آباد میں ایف آئی اے کی کارروائی جعلی حج آپریٹر گرفتار

طارق انعام نے لوگوں کو خادم الحجاج کے طور پر ارض مقدس بھجوانے کا جھانسہ دے کر 87 لاکھ روپے بٹورے ہیں، ایف آئی اے


ویب ڈیسک August 31, 2016
طارق انعام خود کو حج ٹور آپریٹر ظاہر کرتا تھا، فوٹو؛ فائل

KARACHI: ایف آئی اے نے ٹھنڈا پانی نیلور میں چھاپہ مار کر جعلی حج آپریٹر کو گرفتار کرکے اس کے خلاف مقدمہ بھی درج کرلیا ہے۔

ایکسپریس نیوزکے مطابق اسلام آباد میں وفاقی تحقیقاتی ادارے ایف آئی اے کے اہلکاروں نے ٹھنڈا پانی نیلور میں کارروائی کرتے ہوئے جعلی حج آپریٹر طارق انعام کو گرفتار کرلیا۔

ایف آئی اے حکام کا کہنا ہے کہ گرفتار کیا گیا ملزم انسانی اسمگلر اور اشتہاری ملزم ہے، طارق انعام خود کو حج ٹور آپریٹر ظاہر کرتا تھا، اس نے لوگوں کو خادم الحجاج کے طور پر ارض مقدس بھجوانے کا جھانسہ دے کر 87 لاکھ روپے بٹورے ہیں۔ ملزم کے خلاف مقدمہ درج کرلیا گیا ہے اور ساتھیوں کی گرفتاری کے لئے چھاپے جاری ہیں۔