لاہور لائنز نے قومی ٹی 20 کپ جیت لیا

لاہور لائنز کی جانب سے ناصر جمشید 42 رنز کے ساتھ نمایاں بیٹسمین رہے ۔


ویب ڈیسک December 09, 2012
محمد حفیظ نے میچ میں 22رنز بنائے اور4 وکٹیں حاصل کیں۔ فوٹو : آئی این پی

قومی ٹی 20 کپ کے فائنل میں لاہور لائنز، فیصل آباد وولفز کو ہرا کر ملک کی نئی ٹی 20 ٹوئنٹی چیمپئین بن گئی۔

قذافی اسٹیڈیم لاہور میں کھیلے گئے فائنل میں لاہور لائنز نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ 20 اوورز میں 154 رنز بنائے۔ لاہور لائنز کی جانب سے ناصر جمشید 42 رنز کے ساتھ نمایاں بیٹسمین رہے جبکہ احمد شہزاد نے 29، محمد حفیظ 22 اورعمر اکمل نے 20 رنز کی اننگز کھیلی۔

155 رنزکے ہدف کے جواب میں فیصل آباد وولفز صرف 121 ہی بنا پائی۔ کپتان مصباح الحق نے 37 رنز کی شاندار اننگز کھیلی تاہم کوئی اور بیٹسمین کریز پر نہ ٹک سکا۔ لاہور لائنز کی جانب سے کپتان محمد حفیظ نے 4 جبکہ عبدالرزاق نے 2 اور ضیاء الحق نے 1 وکٹ حاصل کی۔

مقبول خبریں