پاک امریکا تعلقات میں کئی چیلنجز درپیش ہیں رچرڈ اولسن

قائد اعظم محمد علی جناح کے نظریے کے مطابق پاک امریکا تعلقات کو مستحکم کرنا چاہتے ہیں،امریکی سفیر


ویب ڈیسک December 10, 2012
قائد اعظم محمد علی جناح کے نظریے کے مطابق پاک امریکا تعلقات کو مستحکم کرنا چاہتے ہیں،امریکی سفیر فوٹو: فائل

امریکی سفیر رچرڈ اولسن نے کہا ہے کہ پاک امریکا تعلقات میں کئی چیلنجز درپیش ہیں۔

کراچی میں مزارقائد پر حاضری دینے کے بعد میڈیا سےگفتگو کرتے ہوئے امریکی سفیر نے کہا کہ قائد اعظم محمد علی جناح کے نظریے کے مطابق پاک امریکا تعلقات کو مستحکم کرنا چاہتے ہیں ، انہوں نے کہا کہ امریکا پاکستانی عوام کا احترام کرتا ہے۔

امریکی سفیر نے اعتراف کیا کہ پاک امریکا تعلقات میں کئی چیلنجز درپیش ہیں، تاہم ان کی فوری ترجیح اقتصادی تعلقات کی بہتری ہے کیونکہ پاکستان امداد اور قرضوں کے بجائے تجارتی تعلقات چاہتا ہے۔