کیلیفورنیا میں ری سائیکلنگ پلانٹ میں خوفناک آتشزدگی لاکھوں ڈالر کا سامان جل کر راکھ

اونٹیریو کے ری سائیکلنگ پلانٹ میں بڑی تعداد میں گاڑیاں اور دیگر سامان موجود تھا۔


ویب ڈیسک October 22, 2016
آگ بجھانے میں فائر فائٹرز کے علاوہ ہیلی کاپٹرروں نے بھی حصہ لیا۔ فوٹو: اے بی سی سیون ڈاٹ کام

اونٹیریو کے علاقے میں ری سائیکلنگ کے پلانٹ میں بڑے پیمانے پر آتشزدگی سے لاکھوں ڈالر کا سامان جل کر خاکستر ہو گیا۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق کیلی فورنیا کے علاقے اونٹیریو میں واقع ری سائیکلنگ پلانٹ میں بڑی تعداد میں گاڑیاں اور دیگر سامان موجود تھا کہ وہاں اچانک آگ بھڑک اٹھی جس نے پورے پلانٹ کو اپنی لپیٹ میں لے لیا۔ آگ پر قابو پانے کے لئے فائربریگیڈ کی کئی گاڑیاں موقع پر پہنچ گئیں اور آگ بجھانے کی کارروائی میں ہیلی کاپٹروں نے بھی حصہ لیا۔

پلانٹ میں موجود لکڑی اور کاغذ کے سامان کی وجہ سے فائر فائٹرز کو آگ بجھانے میں دشواری کا سامنا کرنا پڑا، بڑے پیمانے پر آگ پھیلنے کے باعث اردگرد کے علاقے کو بھی خالی کرا لیا گیا اور پلانٹ کے نزدیک ریلوے ٹریک کو بھی بند کر دیا گیا۔

آگ لگنے کی تصاویر لوگوں نے سوشل میڈیا پر بھی شیئر کیں۔

https://twitter.com/readyontario/status/789621091698290688

ایک شخص نے سوشل میڈیا پر تصویر شیئر کر کے پوچھا کہ اونٹیریو میں کیا جل رہا ہے۔

https://twitter.com/firephotos/status/789613966611718144

مقبول خبریں