ایکسپریس نیوز کے رپورٹر پر دہشت گرد نے کلاشنکوف تان لی شناخت پرچھوڑدیا

میڈیا سے تعلق کی تصدیق کرنے پر دہشت گردوں نے پشتو زبان میں کہا کہ بھاگو


Numainda Express December 17, 2012
میڈیا سے تعلق کی تصدیق کرنے پر دہشت گردوں نے پشتو زبان میں کہا کہ بھاگو. فوٹو: فائل

پائوکہ میں دہشت گردوں اور سیکیورٹی فورسز کے درمیان مقابلے میں ایکسپریس نیوز کی ٹیم بال بال بچ گئی۔

ایکسپریس نیوز کے رپورٹر فیضان حسین کے مطابق وہ جب ساتھی کیمرہ مین محمد حسین تنولی کے ہمراہ کوریج کیلیے پہنچے تو اچانک فائرنگ شروع ہوئی اور کئی گولیاں ان کے قریب سے گزریں، افراتفری میں محمد حسین نے ایک حجرے جبکہ انھوں نے پانی کی ٹنکی میں پناہ لی۔

اس دوران موبائل فون کی گھنٹی بجنے پر 3 دہشت گرد ان کے قریب آگئے اور ان پر ایک غیر ملکی دہشت گرد نے کلاشنکوف تان لی تاہم میڈیا سے تعلق کی تصدیق کرنے پر دہشت گردوں نے پشتو زبان میں کہا کہ بھاگو، کیمرہ مین محمد حسین تنولی بھی کئی گھنٹے تک سابق صوبائی وزیر کاشف اعظم کے حجرے میں محصور رہے۔