ڈیرہ اسماعیل خان میں مسافر کوچ کھائی میں گرنے سے 10 افراد جاں بحق

حادثہ مسافرگاڑی کی بریک فیل ہونے کی وجہ سے پیش آیا، پولیٹیکل انتظامیہ


ویب ڈیسک November 09, 2016
زخمیوں اور لاشوں کو درازندہ اسپتال منتقل کردیا گیا ہے، پولیٹیکل انتظامیہ: فوٹو: فائل

RAWALPINDI: ایف آر درازندہ کے علاقے بہران میں مسافر گاڑی کے کھائی میں گرنے سے 10 افراد جاں بحق جب کہ 12 افراد زخمی ہوگئے۔

ایکسپریس نیوزکے مطابق ڈیرہ اسماعیل خان میں ایف آر درازندہ کے علاقے بہران میں مسافر کوچ کے بریک فیل ہوگئے، جس کے نتیجے میں وہ کھائی میں جاگری، پولیٹیکل انتظامیہ نے واقعے میں 10 افراد کے جاں بحق جب کہ 12 کے زخمی ہونے کی تصدیق کی ہے۔

پولیٹیکل انتظامیہ کا کہنا ہے کہ زخمیوں اور لاشوں کو درازندہ اسپتال منتقل کردیا گیا ہے جہاں زخمی افراد کو طبی امداد فراہم کی جارہی ہے۔

 

مقبول خبریں