حیدر آباد میں ڈکیتی اور راہزنی کی وارداتوں میں اضافہ

یوٹیلیٹی اسٹورمیں مینیجر ، گاہکوں سے 60 ہزار روپے اور 5 موبائل فونز لوٹ لیے گئے


Numainda Express December 18, 2012
بھٹائی نگر تھانے کی حد سٹیزن کالونی کے یوٹیلیٹی اسٹور کے مینیجر ذوالفقار سولنگی اور دیگر گاہکوں سے تقریباً ساٹھ ہزار روپے اور پانچ موبائل فونز لوٹ لیے گئے. فوٹو: فائل

نسیم نگر تھانے کی حدود عبداللہ ٹاون کے قریب مسلح افراد نے بینک سے ڈیڑھ لاکھ روپے کی رقم نکلوا کر جانے والے مسعود سے رقم چھین لی اور فرار ہو گئے۔

بھٹائی نگر تھانے کی حد سٹیزن کالونی کے یوٹیلیٹی اسٹور کے مینیجر ذوالفقار سولنگی اور دیگر گاہکوں سے تقریباً ساٹھ ہزار روپے اور پانچ موبائل فونز لوٹ لیے گئے، اسی تھانے کی حد سیٹیزن کالونی میں مسلح افراد وکیل نصیر الدین لغاری سے اسلحہ کے زور پر پندرہ ہزار روپے اور دو موبائل فون چھین لیے۔

2

وومن تھانے کے سامنے سے سماجی تنظیم کی سربراہ فردوس سانگی کی کار چوری ہو گئی، جبکہ لطیف آباد نمبر سات سے عبدالقادر کی موٹر سائیکل چوری ہو گئی۔