کیپری سینمامیں21دسمبر سے دوبارہ فلموں کی نمائش ہوگی

کیپری سینما کا تعمیراتی کام جاری ہے ،جس کی تکمیل کے بعد سینما عوام کے لیے کھول دیا جائے گا۔


Cultural Reporter December 18, 2012
کیپری سینما کا تعمیراتی کام جاری ہے ،جس کی تکمیل کے بعد سینما عوام کے لیے کھول دیا جائے گا۔ فوٹو: ایکسپریس

کیپری سینماکی از سر نو تعمیر کے بعد 21دسمبر سے دوبارہ فلموں کی نمائش شروع ہورہی ہے۔

بھارتی ادکار سلمان خان کی نئی فلم ''دبنگ2 کی نمائش سے سینما کا افتتاح کیا جائے گا،سنیما کا افتتاح20دسمبر کو فلم کے پریمیئر شو سے ہوگا جس میں شہر کی نامور شخصیات شرکت کریں گی لیکن اسے عوام کیلیے21دسمبر سے کھولاجائے گا۔

سنیما کے مینجر عزیز نے ایکسپریس سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ سنیما کے مالک آصف رزاق جو اس المناک سانحے کے موقع پر امریکا میں تھے انھوں نے کہا کہ نفع اور نقصان سے بالاتر ہوکر افسوس اس بات کا ہے کہ عوام کو ایک بہترین تفریح گاہ سے محروم کردیا گیا ہے۔

مقبول خبریں