دنیا کی معمر ترین خاتون 115 سال کی عمر میں انتقال کر گئیں

’’ڈین مین فیڈینی‘‘کو گینز بک آف ورلڈ ریکارڈ کی جانب سے 2 ہفتے قبل ہی دنیا کی معمر ترین خاتون ہونے کا اعزاز ملا تھا۔


ویب ڈیسک December 18, 2012
’’ڈین مین فیڈینی‘‘کو گینز بک آف ورلڈ ریکارڈ کی جانب سے 2 ہفتے قبل ہی دنیا کی معمر ترین خاتون ہونے کا اعزاز ملا تھا۔ فوٹو: رائٹرز

امریکا میں دنیا کی معمر ترین خاتون 115 سال کی عمر میں انتقال کر گئیں۔


دنیا کی اس معمرترین خاتون کا نام ''ڈین مین فیڈینی'' تھا جنہیں ''گینز بک آف ورلڈ ریکارڈ'' کی جانب سے 2 ہفتےقبل ہی دنیا کی معمر ترین خاتون ہونے کا اعزاز ملا تھا۔ خاندانی ذرائع کے مطابق ڈین مین فیڈینی کچھ دنوں سے بخار میں مبتلا تھیں، ان کا انتقال امریکا کے شہر جانسٹن میں ان کے آبائی گھر میں ہوا، معمرترین خاتون نے دو ہفتے قبل ہی اپنی 115ویں سالگرہ منائی تھی، مین فریڈینی 4 اپریل 1897 میں اٹلی میں پیدا ہوئیں اورنو کری کے سلسلے میں 1920 میں امریکا منتقل ہوئی تھیں۔


واضح رہے کہ ڈین مین فیڈینی سے پہلے دنیا کی معمر ترین خاتون کا اعزاز جارجیہ کی 116 سال کی عمر کی ''بسی کوپر'' نامی خاتون کو ملا تھا جو گزشتہ ماہ انتقال کر گئی تھیں۔