جہانگیر بدر کے جنازے میں خورشید شاہ مراد علی شاہ اور منظور وسان کی جیب کٹ گئی

وزیراعلیٰ سندھ اور منظور وسان اپنے موبائل جب کہ خورشید شاہ پیسوں اور دستاویزات سے محروم ہوگئے۔


ویب ڈیسک November 14, 2016
وزیراعلیٰ سندھ اور منظور وسان اپنے موبائل جب کہ خورشید شاہ پیسوں اور دستاویزات سے محروم ہوگئے۔ فوٹو؛ فائل

پیپلزپارٹی کے رہنما جہانگیر بدر کے جنازے میں اپوزیشن لیڈر خورشید شاہ سمیت وزیراعلیٰ سندھ کی بھی جیب کٹ گئی۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق اپوزیشن لیڈر خورشید شاہ، وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ اور صوبائی وزیر منظور وسان جہانگیر بدر کے جنازے میں شریک تھے کہ اس دوران شاطر چوررش کا فائدہ اٹھاتے ہوئے مراد علی شاہ اور منظور وسان کی جیبوں پر ہاتھ صاف کرکے دونوں کا موبائل فون لے اڑا جس کی تصدیق دونوں رہنماؤں کے پروٹوکول آفیسرز نے کی۔ جیب کترے نے صرف یہیں پر بس نہیں کیا بلکہ حکومت پر طنز کے تیر چلانے والے اپوزیشن لیڈر خورشید شاہ کی جیب پر بلیڈ چلادیا اور اس طرح خورشید شاہ بھی پیسوں سمیت اہم دستاویزات سے محروم ہوگئے۔

واضح رہے کہ تحریک انصاف کے جلسے میں بھی بدنظمی کے دوران تحریک انصاف کے رہنما عمران اسماعیل کی جیب کاٹی گئی تھی جس میں وہ بھی پیسوں اور موبائل فون سے ہاتھ دھو بیٹھے تھے۔

مقبول خبریں