ثانیہ مرزا  کے گھر خوشیوں کے ڈھول بجنے لگے

ویب ڈیسک  جمعرات 17 نومبر 2016
ثانیہ مرزا کی بہن انعم مرزا کی شادی کی تقریبات شروع ہوگئیں جس میں بالی ووڈ ستاروں نے بھی شرکت کی۔
فوٹو:بشکریہ ٹوئٹر اکاؤنٹ

ثانیہ مرزا کی بہن انعم مرزا کی شادی کی تقریبات شروع ہوگئیں جس میں بالی ووڈ ستاروں نے بھی شرکت کی۔ فوٹو:بشکریہ ٹوئٹر اکاؤنٹ

حیدرآباد دکن: بھارتی ٹینس اسٹار ثانیہ مرزاکی بہن انعم مراز کی شادی کی تقریبات شروع ہوچکی ہیں جس میں میں بالی ووڈ ستاروں نے شرکت کی اور مہندی کی رسم میں حصہ لیا۔

بھارتی ٹینس اسٹار اور پاکستانی کرکٹر شعیب ملک کی اہلیہ ثانیہ مرزا کی بہن انعم مرزا کی شادی کی رنگارنگ تقریبات حیدرآباد دکن میں جاری ہیں جہاں سنگیت کی رسم میں بالی ووڈ ستاروں سلمان خان، پرینیتی چوپڑا، فرح خان اور ارجن کپور نے شرکت کی۔

بالی ووڈ ستاروں نے انعم مرزا کی مہندی کی رسم میں خوب ٹھمکے لگائے اور سنگیت کے دوران سلمان خان ، ثانیہ مرزا اورپرینیتی چوپڑا کے ساتھ اسٹیج پر رقص کرتے رہے جس کی تصاویر نے سوشل میڈیا پر دھوم مچا رکھی ہے۔ انعم مرزا شادی کی تقریبات کئی روز سے جاری ہیں جس میں شرکت کے لیے پاکستانی اسٹارشعیب ملک بھی بھارت میں موجود ہیں، شادی کی تقریب کل منعقد ہوگی جس کے لیے زورو شور سے تیاریاں کی جارہی ہیں۔

واضح رہے کہ ٹینس اسٹار ثانیہ مرزا کی بہن انعم مرزا کی منگنی گزشتہ سال حیدر آباد دکن کی کاروباری شخصیت کے بیٹے اکبر رشید سے ہوئی تھی۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔