شا ہ رخ خان بھی فلم "جگا جاسوس" کا حصہ بن گئے

ویب ڈیسک  اتوار 20 نومبر 2016
شاہ رخ خان کی فلم میں انٹری کے حوالے سے ابھی ہدایتکار کی جانب سے تردید یا تصدیق نہیں کی گئی ہے۔ فوٹو: فائل

شاہ رخ خان کی فلم میں انٹری کے حوالے سے ابھی ہدایتکار کی جانب سے تردید یا تصدیق نہیں کی گئی ہے۔ فوٹو: فائل

ممبئی: بالی ووڈ فلم ’جگا جاسوس‘ کی ریلیز میں متعدد رکاوٹیں آتی رہیں جن میں سب سے بڑی رکاوٹ فلم کے مرکزی کرداروں رنبیر کپور اور کترینہ کیف کی علیحدگی بنی تاہم اب مداحوں کے لیے ایک اچھی خبر یہ ہے کہ بالی ووڈ کنگ شا ہ رخ خان بھی اس فلم کا حصہ بن گئے ہیں۔

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق مسلسل تاخیرکا شکار ہونے والی انوراگ باسو کی فلم “جگا جاسوس” 2017 کے اپریل میں ریلیزکی جائے گی لیکن اب مداحوں کے لیے اچھی خبر یہ ہے کہ کنگ آف رومانس شا ہ رخ خان بھی اس فلم کا حصہ بن گئے ہیں۔

اس خبر کو بھی پڑھیں: فلم “جگا جاسوس” کے سیکوئل سے کترینہ کی چھٹی

رپورٹس کے مطابق شا ہ رخ خان فلم میں ایک مختصر سا کردارادا کرتے نظر آئیں گے جس کے انہیں متعدد بار جگا جاسوس کے سیٹ پر دیکھا گیا ہے تاہم اس حوالے سے ابھی تک ہدایتکار کی جانب سے تردید یا تصدیق نہیں کی گئی ہے۔

واضح رہے کہ کترینہ کیف اوررنبیر کپورکی علیحدگی کے بعد دونوں ہی فنکاروں نے فلم میں عدم دلچسپی کا اظہارکردیا تھا تاہم فلم نگری سے وابستہ چند نمایاں شخصیات کے سمجھانے کے بعد دونوں اداکاروں نے شوٹنگ مکمل کرائی تھی۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔