مینوفیکچررزکابھی سپلائیزپرٹیکس کٹوتی پراعتراض

ہول سیلرزاورڈیلرزکاپتہ چلایاجاسکتا ہے نہ ایف بی آرکیلیے ٹیکس جمع کرسکتے ہیں


Business Reporter July 26, 2012
ہول سیلرزاورڈیلرزکاپتہ چلایاجاسکتا ہے نہ ایف بی آرکیلیے ٹیکس جمع کرسکتے ہیں فائل فوٹو

ایف بی آر کی طرف سے بجٹ میں مینوفیکچررز کیلیے ہول سیلرز اورڈیلرزکی طرف سے کی جانے والی سپلائی پر 0.5 فیصد ٹیکس کٹوتی کے فیصلے پر مینوفیکچررز نے اعتراضات کردیے ہیں۔

ذرائع نے بتایا کہ مینوفیکچررز کی طرف سے ایف بی آر کو اپنے اعتراضات سے آگاہ کیا گیا ہے جس میں کہا گیا ہے کہ بہت سے سپلائرز ہول سیلرز کے ساتھ ڈیلرز بھی ہیں اس لیے مینوفیکچررز کو کیسے معلوم ہوسکے گا کہ جو سپلائرز اشیا سپلائی کررہا ہے وہ ڈیلر ہے یا ہول سیلر، اس کے علاوہ یہ اعتراض کیا گیا ہے کہ ان پر یہ ذمے داری کیوں عائد کی جارہی ہے کہ وہ سپلائرز سے ٹیکس کٹوتی کرکے جمع کرائیں،

ایف بی آر خودٹیکس وصول کرے۔ ذرائع نے بتایا کہ مینوفیکچررز کے اعتراضات کا جائزہ لیا جارہا ہے۔