شمالی وزیرستان شدت پسندوں کے ٹھکانوں پر بمباری جہانگیرہ میں گیس لائن تباہ

مینگورہ میں سرچ آپریشن،21اشتہاریوں سمیت 166ملزمان گرفتار،مارٹر گولے گرنے سے 3مکانات تباہ.


News Agencies/Numaindgan Express December 20, 2012
مینگورہ میں سرچ آپریشن،21اشتہاریوں سمیت 166ملزمان گرفتار،مارٹر گولے گرنے سے 3مکانات تباہ. فوٹو: فائل

شمالی وزیرستان میںسیکیورٹی فورسزنے شدت پسندوں کے ٹھکانوں پر شیلنگ کی جسکے نتیجے میں کئی ٹھکانے تباہ ہوگئے، ہلاکتوں کاخدشہ ہے۔

جہانگیرہ میں نامعلوم افرادنے سوئی گیس کی لائن کوبارودی موادسے اڑا دیا، مینگورہ میں سرچ آپریشن کیاگیا،باڑہ میں مارٹرگولے گرنے سے 3 مکانات کو نقصان پہنچا۔ شمالی وزیرستان میںشدت پسندوں کے ٹھکانوںکوہیلی کاپٹرکے ذریعے نشانہ بنایا گیا،دوسری جانب میرعلی بنوں شاہراہ ٹریفک کے لیے بند کردی گئی،سوئی گیس کی لائن اڑنے کی وجہ سے جہانگیرہ کے مختلف محلوں میںگیس کی سپلائی بند ہو گئی،سیکیورٹی فورسزنے سنگوٹہ اورملحقہ علاقوں میں غیر اعلانیہ کرفیو نافذ کرکے سرچ آپریشن کیا۔

باڑہ شلوبرکے مختلف مقامات پرمارٹر گولے گرنے سے3 مکانات کونقصان پہنچا،ارجلی ندی میں خالدشاہ کے مکان پریکے بعد دیگرے 3 مارٹر گولے گرنے سے برآمدہ تباہ ہو گیاجس سے 2 بکریاں اور مرغیاں ہلاک ہوگئیں۔

4

دوسرے واقعے میںشلوبرکے ہی علاقہ صحبت ڈھنڈ میں سابق کونسلر حاجی اختیار شاہ کے مکان پرنامعلوم سمت سے مارٹر گولے گرے جس سے حجرے کی دیواروں کو جزوی نقصان پہنچا۔ تیسرے واقعے میں بادشاہ نامی شخص کے گھر پرمتعدد گولے گرے جس سے گھر کونقصان پہنچا۔

پشاور پولیس نے مختلف کارروائیوں کے دوران سنگین مقدمات میں مطلوب 21 اشتہاریوں سمیت166 ملزمان کوگرفتار کرکے ان کے قبضے سے اسلحہ اور منشیات برآمد کرلی۔ لو ئردیرکے علا قے وا دی تالاش سرا ئے پا ئین میں پولیس موبائل اورمسافر وین میں تصادم کے نتیجے میں7پولیس اہلکاروں سمیت 17 افراد زخمی ہوئے۔ حا د ثہ رو حانی شخصیت محمدسعید خان با باکے مزا رکے قریب پیش آیا۔ دریں اثنا گلگت میں دوسرے روز بھی کشیدگی برقرار رہی،موٹر سائیکل کے بعد پہلی بار پک اپ چلانے پربھی پابندی عائد کردی گئی۔