علی ظفر کا اپنے مداحوں کے ساتھ مینی کیون چیلنج کا منفرد انداز

مینی کیون چیلنج کی ویڈیو نے سوشل میڈیا پر دھوم مچا رکھی ہے۔


ویب ڈیسک December 03, 2016
مینی کیون چیلنج کی ویڈیو نے سوشل میڈیا پر دھوم مچا رکھی ہے۔ فوٹو؛ فائل

KARACHI: معروف پاکستانی گلوکار علی ظفر نے کنسرٹ کے دوران ایک ہزار تماشائیوں کے ساتھ مینی کیون (ساکت رہنے والا) چیلنج پورا کرکے سب کو حیران کردیا۔

دنیا بھر میں ایک ہی ساتھ ساکت ہوجانے والا مینی کیون چیلنج تیزی سے پروان چڑھ رہا ہے اور ہر شعبہ زندگی سے تعلق رکھنے والے افراد اس چیلنج کو پورا کرنے کی دھن میں لگے ہوئے ہیں لیکن اب معروف پاکستانی گلوکار علی ظفر نے کنسرٹ کے دوران مینی کیون چیلنج کو پورا کرکے سب کو حیران کردیا ہے۔

پاکستانی گلوکار علی ظفر مینی کیون چیلنج کوسب سے منفرد انداز میں اگلے لیول تک ہی لے گئے ہیں اور کنسرٹ کے دوران ایک ہزار تماشائیوں کے ساتھ مینی کیون چیلنج کو پورا کرکے دیکھنے والوں کو دنگ کردیا۔



علی ظفر کی مینی کیون چیلنج کی ویڈیو نے سوشل میڈیا پر دھوم مچا رکھی ہے اور اب تک کئی لاکھ افراد دیکھ چکے ہیں۔ ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ چیلنج کو ختم کرنے کے لیے علی ظفر نے اپنا مشہورگیت گایا جس پرکنسرٹ میں موجود تمام لوگ جھوم اٹھے۔