چین میں کوئلے کی کان میں دھماکے سے 32 مزدور ہلاک

ویب ڈیسک  اتوار 4 دسمبر 2016
چین کے شمالی علاقے انر منگولیا میں 181 مزدور کام کر رہے تھے کہ کان میں گیس بھر جانے سے اچانک دھماکا ہو گیا۔ فوٹو: فائل

چین کے شمالی علاقے انر منگولیا میں 181 مزدور کام کر رہے تھے کہ کان میں گیس بھر جانے سے اچانک دھماکا ہو گیا۔ فوٹو: فائل

بیجنگ: چین کے شمالی علاقے انر منگولیا میں کوئلے کی کان میں دھماکے سے 32 مزدور ہلاک ہو گئے۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق چین کے شمالی علاقے انر منگولیا کی کان میں  مزدور کام کر رہے تھے کہ  گیس بھر جانے سے اچانک دھماکا ہو گیا جس کے نتیجے میں 32 مزدور ہلاک اور 149 پھنس گئے جنہیں امدادی ٹیموں کے اہلکاروں نے باہر نکالا۔

اس خبر کو بھی پڑھیں: چین میں کوئلے کی کان میں دھماکے سے 33 کان کن ہلاک

چین میں حکومت کی جانب سے سردیوں میں کوئلے کی ڈیمانڈ پوری کرنے اور قیمت نیچے لانے کے لئے پراڈکش کی اجازت ملنے کے بعد سے گزشتہ ایک ہفتے کے دوران یہ دوسرا واقعہ ہے۔  اس سے قبل چین کے شمال مشرقی صوبے ہلونجیانگ میں کوئلے کی کان میں دھماکے سے  21 مزدور ہلاک ہو گئے تھے۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔