کرسٹیانو رونالڈو نے چوتھی بار دنیا کے بہترین فٹبالر کا اعزاز اپنے نام کرلیا

ویب ڈیسک  منگل 13 دسمبر 2016
کرسٹینا رونالڈ اب سنہ 2008، 2013، 2014 اور 2016 میں بیلن ڈی اور ایوارڈ جیت چکے ہیں : فوٹو : فائل

کرسٹینا رونالڈ اب سنہ 2008، 2013، 2014 اور 2016 میں بیلن ڈی اور ایوارڈ جیت چکے ہیں : فوٹو : فائل

زیورخ: ہسپانوی فٹبال کلب رئیل میڈرڈ کے پرتگالی فٹبالر کرسٹیانو رونالڈو نے چوتھی بار بہترین فٹبالر کا اعزاز اپنے نام کرلیا ہے۔

غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق منفرد اسٹائل کے ذریعے فٹبال شائقین کو متوجہ کرنے والے معروف فٹبالر کرسٹینا رونالڈو نے چوتھی بار بیلن ڈی اور ایوارڈ اپنے نام کرلیا ہے۔ رونالڈو نے سخت مقابلے کے بعد اپنے روایتی حریف ارجنٹینا کے لیونل میسی کو مات دے کر یہ اعزاز اپنے نام کیا ہے، لیونل میسی بیلن ڈی اور ایوارڈ 5 بار جیت چکے ہیں اور گزشتہ برس بھی یہ اعزاز ان کے نام ہی رہا تھا تاہم اس بار بیلن اور ایوارڈ کے لئے دنیا بھر کے 173 صحافیوں نے 31 سالہ پرتگالی کھلاڑی رونالڈو کو اس ایوارڈ کا حق دار قرار دیا۔

اس خبرکوبھی پڑھیں: رونالڈو نے ریکارڈ بک پر میسی کو پھر للکار دیا

کرسٹیانو رونالڈو نے گزشتہ سیزن کے چیمپئنز لیگ میں اپنے کلب ریئل میڈرڈ کو کامیابی دلانے میں اہم کردار ادا کیا تھا اور اپنے ملک پرتگال کی یورو 2016 کی فتح میں بھی 3 گول کرکے کلیدی کردار ادا کیا تھا۔

اس خبرکوبھی پڑھیں: امیر کھلاڑیوں کی فہرست میں رونالڈو سب سے آگے

ایوارڈ حاصل کرنے کے بعد فٹبالر کا کہنا تھا کہ میں نے کبھی یہ سوچا بھی نہیں تھا کہ میں 4 بار گولڈن بال حاصل کرسکوں گا لیکن یہ اعزاز حاصل کرنے کے بعد میں فخر اور بہت خوشی محسوس کررہا ہوں۔

اس خبرکوبھی پڑھیں: رونالڈو کی آمدنی 365,000 پاؤنڈز فی ہفتہ ہوگی

واضح رہے کہ بیلن ڈی اور ایوارڈ  1956 سے ہر سال دیا جاتا رہا ہے لیکن گزشتہ 6 برسوں سے اس کا اشتراک فیفا کے ساتھ تھا اور 2009 میں اس ایوارڈ کو متعارف کرائے جانے کے بعد سے لے کر اب تک ارجنٹینا کے لیونل میسی اور پرتگال کے کرسٹیانو رونالڈو کے علاوہ کوئی بھی دنیا کا تیسرا کھلاڑی یہ ایوارڈ حاصل نہیں کرسکا۔ کرسٹینا رونالڈو یہ ایوارڈ 2008، 2013 ، 2014 اور 2016 میں اپنے نام کرنے میں کامیاب رہے ہیں۔

 

 

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔