الیکشن کمیشن میں عمران خان کے خلاف اسپیکر کے ریفرنس کی سماعت آج ہوگی

جہانگیر ترین اور کیپٹن صفدر کے خلاف ریفرنس کی سماعت بھی آج ہوگی۔


ویب ڈیسک December 15, 2016
جہانگیر ترین اور کیپٹن صفدر کے خلاف ریفرنس کی سماعت بھی آج ہوگی۔ فوٹو؛ فائل

ANKARA: الیكشن كمیشن میں اسپیكر كے بھجوائے گئے ریفرنس پر تحریك انصاف كے چیرمین عمران خان اور سیكرٹری جنرل جہانگیر ترین كے خلاف ریفرنس پر سماعت آج ہوگی۔

الیكشن كمیشن كے مطابق اسپیكر قومی اسمبلی سردارایاز صادق كی جانب سے عمران خان اور جہانگیر ترین کے خلاف بجھوائے گئے ریفرنس پرسماعت آج ہوگی۔ الیکشن کمیشن میں وزیراعظم كے داماد كیپٹن صفدر كی نااہلی كے کیس کی سماعت بھی آج ہوگی جس میں كیپٹن صفدر كے خلاف دلائل ہوں گے۔