رشی کپور کرینہ کے بیٹے کے نام کے تنازعے پر پھٹ پڑے

بچے کا نام رکھنا ماں باپ کا حق ہے اور اس سےکسی کوکوئی لینا دینا نہیں ہونا چاہیےتنقید کرنے والے اپنا کام کریں، رشی کپور


ویب ڈیسک December 22, 2016
بچے کا نام رکھنا ماں باپ کا حق ہے اور اس سےکسی کوکوئی لینا دینا نہیں ہونا چاہیےتنقید کرنے والے اپنا کام کریں، رشی کپور، فوٹو؛ فائل

بالی ووڈ کے لیجنڈری اداکار رشی کپور اپنی بھتیجی اداکارہ کرینہ کپور اور سیف علی خان کے بیٹے کے نام پر تنقید کرنے والوں پر برس پڑے۔

بالی ووڈ اداکار رشی کپورفلمی دنیا کے ساتھ ساتھ سوشل میڈیا پر بھی کافی متحرک ہیں اور اپنے بے باک مؤقف کے باعث متعدد دفعہ تنازعات میں پھنس چکے ہیں لیکن لیجنڈری اداکار اب اپنی بھتیجی کرینہ کپور کے بیٹے تیمور علی خان کے نام پر تنازعے میں کو دپڑے ہیں۔

https://twitter.com/chintskap/status/811586366240866304

رشی کپور نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر بھتیجی کرینہ کپور کے بیٹے تیمور علی خان کے نام پر تنازعہ کھڑا کرنے والوں کو آڑے ہاتھوں لیا ہے اورتنقید کرنے والوں کو کھری کھری سنادی ہیں۔ ان کا اپنی ٹوئٹ میں کہنا تھا کہ ماں باپ اپنے بچے کا نام جو بھی رکھیں اس سے کسی کو کوئی لینا دینا نہیں ہونا چاہیے لیکن اس بات کو لے کر سب لوگ کیوں پریشان ہیں، تنقید کرنے والے اپناکام کریں کیوں کہ یہ ماں باپ کی خواہش ہے۔

https://twitter.com/chintskap/status/811590811842383872

ایک صارف نے ٹوئٹ کرتے ہوئے کہا کہ تمام ناموں میں سے تیمور جیسا بے ہودہ نام ہی ملا تھا کیا جس کے جواب میں ان کا کہنا تھا کہ آپ کے بیٹے ک انام نہیں رکھا لہٰذا اپنے کام سے کام رکھیں جب کہ ایک اور ٹوئٹ میں رشی کپور نے کہا کہ الیگزینڈر ہو یا سکندر یہ کوئی بڑے پیر فقیر نہیں تھے اور یہ نام دنیا میں عام طور پر استعمال ہوتے ہیں اسی لیے تم سب کو کیا تکلیف ہے۔

https://twitter.com/chintskap/status/811591276827185152

رشی کپور نے صرف یہی بس نہیں کی اور ٹوئٹر پرلوگوں کی تنقید کا جواب دیتے رہے لیکن بے جا تنقید پر اپنی ٹوئٹ میں انہوں نے کئی لوگوں کو بلاک کرنے کا کہتے ہوئے کسی بھی بحث سے انکار کردیا جس کے بعد لیجنڈری اداکار نے متعدد لوگوں کو بلاک کردیا ہے۔

https://twitter.com/chintskap/status/811591657334444033

https://twitter.com/chintskap/status/811592299629203456

واضح رہے کہ سیف علی خان اور کرینہ کپور کے ہاں 2 دن قبل بیٹے کی پیدائش ہوئی ہے جس کا نام انہوں نے تیمور علی خان رکھا ہے جس پر بھارت میں تنازعہ کھڑا ہوگیا ہے۔

مقبول خبریں