ریاست اورسیاست کی بقا کیلیے امن ضروری ہے قاضی حسین

ملک میں کسی کی جان و مال محفوظ نہیں ،امریکی غلامی میں ترقی انتہائی ذلت ہے، خطاب۔


Numainda Express December 26, 2012
ملک میں کسی کی جان و مال محفوظ نہیں ،امریکی غلامی میں ترقی انتہائی ذلت ہے، خطاب۔ فوٹو: فائل

ملی یکجہتی کونسل پاکستان کے صدر اور جماعت اسلامی کے سابق امیر قاضی حسین احمد نے کہا ہے کہ ریاست اور سیاست کی بقا کیلیے خطے میں امن کا قیام ناگزیر ہے۔

دہشت گردی کا علاج ڈرون حملے، مذاکرات اور طاقت کا استعمال نہیں ہے ،امریکی غلامی میں ملک کی ترقی کو دیکھنا انتہائی ذلت ہے۔ان خیالات کا اظہار انھوں نے پیرپیائی میں جلسے سے خطاب کے دوران کیا۔ قاضی حسین احمد نے کہا کہ ملک کا امن تباہ ہو کر رہ گیا ہے کسی کو یہ یقین نہیں کہ اس کی عزت، جان اور مال محفوظ ہے، کاروبار بند،ادارے تباہ ہو گئے ہیں۔

09

تعلیم یافتہ اور ہنر مند طبقہ ملک سے باہر جارہا ہے،انھوں نے کہا کہ ہم بشیر احمد بلور پر ہونے والے خود کش حملے کی مذمت کرتے ہیں اور متاثر ہ خاندانوں کے غم میں برابر کے شریک ہیں۔ انھوں نے کہا کہ ہم اے این پی کی اس تجویز کا خیر مقدم کرتے ہیں کہ تمام سیاسی جماعتوں کے رہنما سیاسی وابستگی سے بالا تر ہوکر دہشتگردی کے خاتمے کیلیے مذاکرات کریں۔