امریکا میں شدید برفباری سے7 افراد ہلاک ہزاروں پروازیں منسوخ

پینسلوینیا اور میساچوسٹس میں ایک فٹ تک برفباری ہوچکی ہے جبکہ مزید 18 انچ برف پڑنے کا امکان ہے۔


ویب ڈیسک December 27, 2012
امریکی ریاست کولاراڈو، پینسلوینیا، ایلانوئے اور ٹیکساس کے کئی علاقے شدید برفباری سے متاثر ہوئے ہیں۔ فوٹو: رائٹرز

امریکا کی کئی ریاستوں میں برفانی طوفان کے باعث 7 افراد ہلاک جبکہ لاکھوں اپنے گھروں میں محصور ہوگئے ہیں۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق امریکا کی جنوبی اور وسطی ریاستوں میسی سپی، الاباما، لوزیانا اور ٹیکساس میں برفانی طوفان نے معمولات زندگی کو مفلوج کرکے رکھ دیا ہے۔ ریاست پینسلوینیا اور میساچوسٹس میں کم ازکم ایک فٹ تک برفباری ریکارڈ کی گئی ہے جبکہ آئندہ 24 گھنٹے کے دوران مزید 18 انچ برف پڑنے کا امکان ہے۔

الاباما اور آرکنساس میں کم ازکم دو لاکھ افراد بجلی سے محروم ہوگئے ہیں۔ طوفان سے متاثرہ ریاستوں میں خراب موسم کے باعث اندرون ملک ہزاروں پروازیں منسوخ کردی گئی ہیں جس کے باعث لاکھوں افراد ایئرپورٹس میں ہی رکنے پر مجبور ہیں۔ برفانی طوفان کی لپیٹ میں آئی ہوئی ریاستوں میں ٹریفک حادثات میں 7 افراد ہلاک جبکہ درجنوں زخمی ہوگئےحکام نے ان ہلاکتوں کے بعد لوگوں سے اپیل کی ہے کہ وہ گھروں سے نہ نکلیں۔

مقبول خبریں