بلوچستان کے علاقے بیلا میں مسافر کوچ اور کار میں تصادم، 4 افراد جاں بحق

ویب ڈیسک  جمعرات 5 جنوری 2017
حادثے کی وجہ مسافر کوچ کی تیزرفتاری بتائی جارہی ہے۔ فوٹو: ایکسپریس نیوز

حادثے کی وجہ مسافر کوچ کی تیزرفتاری بتائی جارہی ہے۔ فوٹو: ایکسپریس نیوز

حب: کاراورمسافر کوچ کے درمیان تصادم کے نتیجے میں خاتون سمیت 4 افراد جاں بحق جب کہ ایک مسافر زخمی ہوگیا۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق حب کے قریب بیلا کے مقام پر کوئٹہ سے کراچی جانے والی کارٹیاروکے مقام پرموڑ کاٹتے ہوئے سامنے سے آنے والی مسافر کوچ سے ٹکرا گئی، تصادم کے بعد کار میں سوار خاتون سمیت 4 افراد موقع پر ہی دم توڑ گئے جبکہ کوچ میں سوار ایک مسافر معمولی زخمی ہوا۔

لسبیلہ کے ایدھی انچارج عبدالحکیم لاسی کے مطابق جاں بحق افراد کی لاشیں بیلا کے قریبی اسپتال منتقل کردی گئی ہیں جبکہ زخمی ہونے والے مسافر کو بھی طبی امداد دی جارہی ہے جب کہ حادثے کی وجہ مسافرکوچ کی تیزرفتاری بتائی جارہی ہے۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔