مولانا فضل الرحمان کے پتے کا کامیاب آپریشن

ویب ڈیسک  جمعرات 5 جنوری 2017
مولانا فضل الرحمان کے پتے کا آپریشن  لاہور کے نجی اسپتال میں ہوا :  فوٹو: فائل

مولانا فضل الرحمان کے پتے کا آپریشن لاہور کے نجی اسپتال میں ہوا : فوٹو: فائل

 لاہور: جمعیت علمائے اسلام (ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمان کے پتے کا  کامیاب  آپریشن ہوگیا ہے ۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق جے یو آئی (ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمان کو پتے میں تکلیف اور شوگر کے باعث اسپتال منتقل کیا گیا جہاں ڈاکٹروں نے انہیں پتے کے آپریشن کا مشورہ دیا۔

جے یو آئی (ف) کے رہنما اکرم درانی نے مولانا کی ناسازی طبیعت کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا ہے کہ  مولانا فضل الرحمان کو پتے میں تکلیف کے باعث لاہور کے نجی اسپتال میں داخل کرایا گیا تھا جہاں مولانا فضل الرحمان کے پتے کا آپریشن کردیا گیا ہے اور اب  وہ روبصحت ہیں۔

واضح رہے کہ مولانا فضل الرحمان کی طبیعت نومبر میں بھی خراب ہوگئی تھی اور وہ کئی روز اسپتال میں داخل رہے تھے۔

 

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔