سوتیلی ساس کو فون کرکے شوہر کے قتل کی اطلاع دی ملزمہ نجمہ

سسرالیوں نے جائیداد میرے نام ہونے کا سوچ کر قتل کاجھوٹا مقدمہ درج کرایا.


Staff Reporter December 29, 2012
سسرالیوں نے جائیداد میرے نام ہونے کا سوچ کر قتل کاجھوٹا مقدمہ درج کرایا. فوٹو:اے ایف پی/فائل

قتل کے الزام میں ملوث ملزمہ نجمہ سحر نے بتایا کہ اس کی شادی کو 14برس گزر چکے ہیں۔

اس دوران سسرال والوں نے کبھی بھی نہیں پوچھا اور نہ ہی کوئی ان سے ملنے آتا تھا ،وقوع کے روز اس نے خود سوتیلی ساس کو فون کر کے اطلاع دی تھی کہ اس کے شوہر کو نامعلوم ملزمان نے فائرنگ کرکے قتل کردیا ہے ،سسرالی میت کو چھوڑ کر سامان لوٹنے میں لگ گئے تھے وہ خود بھی حیران تھی کہ مرحوم کی تدفین کے بجائے سسرال والے لوٹ مار میں لگ گئے ہیں۔

بعدازاں انھوں نے جائیداد کے دستاویزات چوری کیے ،انھیں شک تھا کہ تمام جائیداد اہلیہ کے نام ہے تو انھوں نے جھوٹا مقدمہ درج کرایا اور اسے جیل بھیج دیا، مرحوم سے بہت اچھے تعلقات تھے کسی سے کبھی کوئی تعلق نہیں رکھا ،جھوٹا مقدمہ قائم رکھنے کیلیے ڈرامہ رچایا گیا ہے ، شوہر کے قتل میں دیور عبدالزاق پر اسے مکمل شک ہے۔