آرٹس کونسلانتخابات کوخراب کرنے کی کوشش کی گئی احمد شاہ

فنون لطیفہ کا کوئی شخص ہمارا مخالف نہیں ،یہی لوگ ادارے کو چلا رہے ہیں


Cultural Reporter December 29, 2012
آرٹس کونسل آف پاکستان کے نو منتخب صدر احمد شاہ یوم تشکر کی تقریب سے خطاب کر رہے ہیں،کامیاب عہدیداران اسٹیج پر بیٹھے ہیں۔ فوٹو: ایکسپریس

BURLINGTON, VT, US: آرٹس کونسل کے نومنتخب صدر احمد شاہ نے کہا ہے کہ آرٹس کونسل کے انتخابات کو منصوبہ بندی کے تحت خراب کرنے کی کوشش کی گئی، ایک کے بعد ایک پینل نے بائیکاٹ کیا۔

ان کا مقصد ادارے کو نقصان پہنچانا تھا لیکن ممبران نے ان کے بائیکاٹ کو مسترد کردیا، ہم جمہوریت پر یقین رکھتے ہیںجب تک ہمارے ممبران کا ہمیں اعتماد حاصل ہے کوئی ہمیں باہر نہیں کرسکتا، فنون لطیفہ کا کوئی شخص ہمارا مخالف نہیں ہے بلکہ یہی سب لوگ اس ادارے کو چلا رہے ہیں، ادارے کو نقصان پہنچانے یا سازش کرنے والوں کو فارغ کردیا جائے اور ایسے لوگوں کے الیکشن میں حصہ لینے پر بھی پابندی عائد کی جائے، یہ بات انھوں نے گذشتہ روز آرٹس کونسل کے تھیٹر آڈیٹوریم میں الیکشن میںکامیابی کے بعد اظہار تشکر کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہی۔

1

انھوں نے تمام ممبران کا شکریہ ادا کیاجنھوں نے ایک بار پھر انھیںمنتخب کیا، آرٹس کونسل کے نو منتخب اعزازی سیکریٹری پروفیسر اعجاز فاروقی نے اس موقع پر کہا کہ آرٹس کونسل کے ممبران ہرسال اسی توقع کے ساتھ ہمیں کامیاب کرتے ہیں کہ ہم آ رٹس کونسل کی بہتری اور اراکین کے مفادات کے لیے کام کریں گے، آرٹس کونسل کے نائب صدر محمود احمد خان نے تمام مہمانوں کا شکریہ ادا کیااس پروگرام کی کمپیئرنگ آرٹس کونسل کی نومنتخب خازن ہما میر نے کی، اس موقع پر عشائیہ کا اہتمام بھی کیا گیا۔

مقبول خبریں