ملک کی دولت لوٹنے والوں کا کڑا احتساب ہونا چاہیے ثروت اعجاز

13جنوری کو نشترپارک میں قوت کا مظاہرہ کرینگے،یوم اعلیٰ حضرت کانفرنس سے خطاب.


Staff Reporter December 29, 2012
13جنوری کو نشترپارک میں قوت کا مظاہرہ کرینگے،یوم اعلیٰ حضرت کانفرنس سے خطاب. فوٹو: فائل

KARACHI: سربراہ پاکستان سنی تحریک محمد ثروت اعجاز قادری نے کہا ہے کہ ملک کی دولت لوٹنے والوں کا کڑا احتساب ہونا چاہیے۔

کروڑوں اربوں روپے قرضہ لینے والوں پر بھی الیکشن میں حصہ لینے پر پابندی عائد ہونی چاہیے، پاکستان سنی تحریک 13جنوری کو نشترپارک میں عوامی طاقت کا مظاہرہ کرے گی، پاکستان کی حفاظت عاشقان رسولؐ ہی کرسکتے ہیں، ان خیالات کا اظہار انھوں نے شاہ فیصل کالونی میں یوم اعلیٰ حضرت کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا، اس موقع پر مرکزی رہنما محمد شکیل قادری، مولانا اکرم سعیدی، اراکین رابطہ کمیٹی پاکستان سنی تحریک و دیگربھی موجود تھے۔

2

ثروت اعجاز قادری نے کہا کہ ملک میں قادریوں کا دور آنے والا ہے اور ان کا ہی سکہ چلے گا، اسلام آباد کی سڑکیں تحریر اسکوائر بنیں گی وہاں قادری، نقشبندی، چشتی اور سہروردی ہوں گے، انھوں نے کہا کہ چیف الیکشن کمشنر دباؤ کا شکار ہیں، پاکستان سنی تحریک نئی حلقہ بندیوں کیلیے واضح تجاویز دے چکی ہے، جمہوری نظام کے تسلسل سے ہی آمرانہ سوچ رکھنے والی قوتوں کا صفایا ہوگا، محمد شکیل قادری نے کہا کہ اول روز سے ہی اکثریت کو اقلیت میں تبدیل کرنے کی سازش کا سلسلہ شروع ہوگیا تھا ااور اکثریت کو کمزور کرنے کے لیے مظالم ڈھائے گئے، مزارات و مساجد کو بم دھماکوں سے اڑایا گیا۔

مقبول خبریں