دھونی نے کئی بار ڈراپ ہونے سے بچایاکوہلی 

کیریئر کے آغاز پر دھونی نے کئی بار مجھے ٹیم سے باہر کیے جانے پر بچایا تھا،ویرات کوہلی


Sports Desk January 07, 2017
کیریئر کے آغاز پر دھونی نے کئی بار مجھے ٹیم سے باہر کیے جانے پر بچایا تھا،ویرات کوہلی ۔ فوٹو:فائل

تینوں فارمیٹ میں بھارت کے کپتان بن جانے پر ویرات کوہلی نے کہاکہ دھونی نے کئی بار مجھے ڈراپ ہونے سے بچایا تھا۔

کوہلی نے کیریئر کی شروعات پر تینوں فارمیٹ میں دھونی کی زیرقیادت بھارتی نمائندگی کا اعزاز پایا تھا،کئی بار ان کی پرفارمنس میں تسلسل بھی نہیں رہا لیکن دھونی کو کوہلی کی صلاحیتوں پر ہمیشہ اعتماد رہا،کوہلی نے کہا کہ کیریئر کے آغاز پر دھونی نے کئی بار مجھے ٹیم سے باہر کیے جانے پر بچایا تھا، ان کی جگہ ون ڈے اور ٹی 20 میں قیادت سنبھالنا کسی چیلنج سے کم نہیں ہے، کوہلی 15 جنوری سے انگلینڈ کیخلاف ون ڈے سیریز میں محدود اوورز کے مقابلوں میں بھی ملکی ٹیم کی باگ ڈور سنبھالیں گے۔

مقبول خبریں