کندھےکی انجری،مچل مارش پاکستان کےخلاف ون ڈے سیریزکے باقی میچز سے آؤٹ

اسپورٹس ڈیسک  اتوار 15 جنوری 2017
مچل مارش پوری رفتار سے بولنگ نہیں کرپارہے جو باعث تشویش ہے،کپتان اسٹیون اسمتھ ۔ فوٹو فائل

مچل مارش پوری رفتار سے بولنگ نہیں کرپارہے جو باعث تشویش ہے،کپتان اسٹیون اسمتھ ۔ فوٹو فائل

میلبورن: مچل مارش پاکستان کیخلاف ون ڈے سیریز کے باقی میچز سے باہرہوگئے ہیں۔

کندھے میں تکلیف کی وجہ سے مچل مارش کو آرام دینے کا فیصلہ کیا گیا ہے، متبادل کے طور پر مارکوس اسٹوئینس اور ہلٹن کارٹ رائٹ مضبوط امیدوار ہیں، مچل مارش دورہ بھارت کیلیے منتخب کینگروز اسکواڈ میں بھی شامل ہیں، اس ٹور میں بھی ان کی شمولیت مشکوک دکھائی دیتی ہے۔

اس خبر کو بھی پڑھیں :دورہ بھارت کے لیے آسٹریلیا کا اسپنرز پرانحصار

کپتان اسٹیون اسمتھ کا کہنا ہے کہ مچل مارش پوری رفتار سے بولنگ نہیں کرپارہے جو باعث تشویش ہے، دوسری جانب انجرڈ کرس لین کی جگہ پیٹر ہینڈز کومب کو پاکستان کیخلاف سیریز کیلیے ون ڈے اسکواڈ میں شامل کرلیا گیا ہے۔

 

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔