حویلیاں طیارہ حادثہ؛ عملے کے اراکین کی قبر کشائی کا فیصلہ

ویب ڈیسک  پير 16 جنوری 2017
پمزانتظامیہ خاتون اور مرد میڈیکل لیگل افسران پر مشتمل میڈیکل  بورڈ تشکیل دے، نوٹیفکیشن :  فوٹو؛ ایکسپریس

پمزانتظامیہ خاتون اور مرد میڈیکل لیگل افسران پر مشتمل میڈیکل  بورڈ تشکیل دے، نوٹیفکیشن : فوٹو؛ ایکسپریس

 اسلام آباد: حویلیاں میں حادثے کا شکار ہونے والے طیارے پی کے 661 کے عملے کو نشہ آور یا زہریلی اشیا دیئے جانے کے خدشے کے پیش نظر عملے کے تمام ارکین کی قبر کشائی کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

ایکسپریس نیوزکے مطابق حویلیاں میں حادثے کا شکار ہونے والے جہاز کے عملے کے ارکان کی قبر کشائی کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ وزارت کیڈ نے پمز اسپتال کی انتظامیہ کے نام نوٹیفکیشن جاری کیا ہے جس میں ہدایات جاری کی گئی ہیں کہ پمز انتظامیہ خاتون اور مرد میڈیکل لیگل افسران پر مشتمل میڈیکل  بورڈ تشکیل دے۔ میڈیکل بورڈ حویلیاں طیارے حادثے کے عملے میں شامل 5 ارکان کی قبر کشائی کرکے ان کا پوسٹ مارٹم کریں تاکہ اس بات کا تعین کیا جاسکے کہ طیارے کے عملے کے ارکین کو کوئی نشہ آور یا زہریلی اشیا تو نہیں دی گئیں۔

اس خبرکوبھی پڑھیں: پائلٹ کی دومرتبہ ’’مے ڈے‘‘ کال 

قبرکشائی کے لئے ضلعی انتظامیہ سے باقاعدہ اجازت لی جائے گی اور شہید پائلٹ کیپٹن صالح جنجوعہ اور ان  کے معاون احمد جنجوعہ کی قبر کشائی کے بعد پوسٹ مارٹم رپورٹ تیار کیا جائے گی۔

اس خبرکوبھی پڑھیں: حویلیاں حادثے کے شکار طیارے کی لینڈنگ کی کوشش

واضح رہے کہ طیارہ چترال سے اسلام آباد آرہا تھا کہ حویلیاں کے قریب گر کر تباہ ہوگیا تھا جس میں عملے میں 5 ارکان سمیت 48 افراد جاں بحق ہوگئے تھے، ان مسافروں میں معروف نعت خواں اور مبلغ جنید جمشید بھی شامل تھے۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔