تیسرا ٹوئنٹی 20،متنازع فیصلوں کے بعد شمس الدین کو تھرڈ امپائر بنا دیا گیا

اسپورٹس ڈیسک  بدھ 1 فروری 2017
دوسرے ٹوئنٹی 20 میں متنازع فیصلوں کے بعد بھارتی امپائر شمس الدین کو آن فیلڈ امپائرنگ سے الگ کردیاگیا ۔  فوٹو فائل

دوسرے ٹوئنٹی 20 میں متنازع فیصلوں کے بعد بھارتی امپائر شمس الدین کو آن فیلڈ امپائرنگ سے الگ کردیاگیا ۔ فوٹو فائل

بنگلور: بھارتی امپائر شمس الدین کو متنازع فیصلوں کے بعد تھرڈ امپائر بنا دیا گیاہے۔

اس خبر کو بھی پڑھیں :بھارتی امپائر کی ’دھاندلی‘ پر انگلش ٹیم بھڑک اٹھی

دوسرے ٹوئنٹی 20 میں متنازع فیصلوں کے بعد بھارتی امپائر شمس الدین کو آن فیلڈ امپائرنگ سے الگ کردیاگیا۔ تیسرے میچ میں انیل چوہدری اور نیتن مینن نے فرائض انجام دیے، شمس الدین تھرڈ امپائر بنے۔

اس خبر کو بھی پڑھیں :بھارتی امپائرکا ’کھلتا‘ کیریئرداؤ پر

واضح رہے کہ ناگپور میں منعقدہ میچ میں جوئے روٹ اختتام پر متنازع ایل بی ڈبلیو فیصلے کی نذر ہوئے جس سے انگلینڈ جیتا ہوا میچ ہارگیا تھا،اس سے قبل ویرات کوہلی کو بھی ایل بی ڈبلیو نہیں دیا گیا تھا۔

 

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔