نیشنل ایکشن پلان پرمکمل عملدرآمد سے متعلق پنجاب حکومت سے جواب طلب

ویب ڈیسک  بدھ 15 فروری 2017

پنجاب پولیس امن و امان کو قائم رکھنے میں ناکام ہو چکی ہے، درخواست گزار: فوٹو: فائل

پنجاب پولیس امن و امان کو قائم رکھنے میں ناکام ہو چکی ہے، درخواست گزار: فوٹو: فائل

 لاہور: ہائی کورٹ نے نیشنل ایکشن پلان پر مکمل عملدرآمد سے متعلق درخواست پر پنجاب حکومت سے 20 فروری تک جواب طلب کرلیا ہے۔

ایکسپریس نیوزکے مطابق لاہورہائی کورٹ میں نیشنل ایکشن پلان پر مکمل عملدرآمد کے لئے درخواست پر سماعت ہوئی۔ درخواست گزارنے موقف اختیارکیا کہ پنجاب پولیس امن وامان کو قائم رکھنے میں ناکام ہوچکی ہے، پنجاب میں نیشنل ایکشن پلان پرعملدرآمد کے لئے رینجرز اور فوج کے ذریعے آپریشن ضروری ہے۔ عدالت نے پنجاب حکومت سے 20 فروری کوجواب طلب کرتے ہوئے سماعت ملتوی کردی۔

اس خبرکو بھی پڑھیں: سانحہ لاہور کے ملزمان کی نشاندہی، کئی افغان شہری گرفتار

واضح رہے کہ 2 روز قبل مال روڈ پرخودکش حملے میں ڈی آئی جی ٹریفک لاہورکیپٹن (ر) احمد مبین اور ایس ایس پی زاہد گوندل سمیت 15 افراد شہید اور100 سے زائد افراد زخمی ہوگئے تھے۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔