حالیہ دہشت گرد حملوں کی منصوبہ بندی افغانستان میں ہورہی ہے، ڈی جی آئی ایس پی آر

ویب ڈیسک  جمعرات 16 فروری 2017
ملک کا تحفظ کرتے ہوئے ان حملوں کا بھرپور جواب دیں گے، ترجمان پاک فوج، فوٹو؛ پی پی آئی/ فائل

ملک کا تحفظ کرتے ہوئے ان حملوں کا بھرپور جواب دیں گے، ترجمان پاک فوج، فوٹو؛ پی پی آئی/ فائل

راولپنڈی: ڈی جی آئی ایس پی آر میجر جنرل آصف غفور کا کہنا ہے کہ پاکستان میں حالیہ دہشت گرد حملوں کی منصوبہ بندی افغانستان میں ہورہی ہے لیکن ہم ملک کا تحفظ کرتے ہوئے ان حملوں کا بھرپور جواب دیں گے ۔

اس خبر کو بھی پڑھیں؛ درگاہ لعل شہباز قلندر میں خودکش حملے میں 38 افراد شہید

درگاہ لعل شہباز قلندر پر خودکش حملے کے بعد ڈی جی آئی ایس پی آر میجر جنرل آصف غفور نے سوشل میڈیا کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنی ٹوئٹ میں کہا کہ پاکستان میں حالیہ دہشت گرد حملوں کی منصوبہ بندی افغانستان میں ہورہی ہے اور دہشت گردی کی کارروائیوں کی ہدایات بھی افغانستان سے آرہی ہیں لیکن ہم ملک کا تحفظ کرتے ہوئے ان حملوں کا بھرپور جواب دیں گے۔

ڈی جی آئی ایس پی آر کا کہنا تھا کہ آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے عوام سے پرسکون رہنے کی اپیل کرتے ہوئے کہا ہے کہ پاک فوج قوم کے ساتھ ہے اور دشمن طاقتوں کو کامیاب نہیں ہونے دے گی۔

واضح رہے کہ پاکستان میں گزشتہ 4 روز کے دوران 6 خودکش حملوں میں درجنوں افراد شہید اورسیکڑوں زخمی ہوچکے ہیں۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔