ڈی آئی خان میں پولیس موبائل پر فائرنگ، 4 اہلکاروں سمیت 5 افراد جاں بحق

ویب ڈیسک  جمعرات 16 فروری 2017
پولیس موبائل معمول کے گشت پر تھی کہ اس دوران مسلح ملزمان نے فائرنگ کردی، فوٹو؛ فائل

پولیس موبائل معمول کے گشت پر تھی کہ اس دوران مسلح ملزمان نے فائرنگ کردی، فوٹو؛ فائل

ڈیرہ اسماعیل خان میں مسلح ملزمان نے پولیس موبائل پر فائرنگ کردی جس کے نتیجے میں 4 اہلکاروں سمیت ایک راہ گیر بھی جاں بحق ہوگیا۔

اس خبر کو بھی پڑھیں؛ بلوچستان میں دھماکے میں فوج کے کیپٹن سمیت 3 اہلکار شہید

ایکسپریس نیوز کے مطابق ڈیرہ اسماعیل خان میں پولیس موبائل معمول کے گشت پر مامور تھی کہ اس دوران مسلح ملزمان نے موبائل پر اندھا دھند فائرنگ کردی جس کے نتیجے میں موبائل میں موجود 2 اہلکار موقع پر ہی جاں بحق اور دیگر 2 اہلکاروں سمیت ایک راہ گیر بھی شدید زخمی ہوگیا جنہیں فوری طبی امداد کے لیے قریبی اسپتال منتقل کیا گیا۔

اس خبر کو بھی پڑھیں؛ درگاہ لعل شہباز قلندر میں خودکش حملہ، 60 افراد شہید

واقعے میں جاں بحق و زخمی ہونے والوں کو اسپتال منتقل کیا گیا جہاں مزید 2 زخمی اہلکار اور راہ گیر زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ گئے۔ پولیس کا کہنا ہےکہ واقعے کے بعد علاقے میں مکمل ناکہ بندی کرکے ملزمان کی تلاش شروع کردی گئی ہے۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔