ورن دھون کی عالیہ بھٹ کو شادی کی پیش کش

ویب ڈیسک  پير 20 فروری 2017
ورن دھون نےعالیہ بھٹ کو گھٹنوں کے بل بیٹھ کرشادی کی پیش کش کی، فوٹو؛ فائل

ورن دھون نےعالیہ بھٹ کو گھٹنوں کے بل بیٹھ کرشادی کی پیش کش کی، فوٹو؛ فائل

ممبئی: بالی ووڈ اداکار ورن دھون نے مشہورکامیڈی شو’’دی کپل شرما شو‘‘ کے سیٹ پر عالیہ بھٹ کو گھٹنوں کے بل بیٹھ کرشادی کی پیش کش کردی۔

بالی ووڈ اداکار ورن دھون ساتھی اداکارہ عالیہ بھٹ کے ہمراہ اپنی نئی آنے والی فلم ’’بدری ناتھ کی دلہنیا‘‘ کی پروموشن کے لیے مشہور کامیڈی شو’’دی کپل شرما شو‘‘ کے سیٹ پر پہنچے جہاں وہ اپنی فلم کی تشہیر کے ساتھ ساتھ شائقین کو محظوظ کرتے رہے جب کہ شو کے دوران ورن دھون نے سب کے سامنے عالیہ بھٹ کو گھٹنوں کے بل بیٹھ کر شادی کی پیش کش کی جس سے نہ صرف تمام شائقین حیران ہوئے بلکہ اداکارہ بھی شرماتی نظر آئیں تاہم عالیہ نے شادی کی آفر پر کوئی جواب نہیں دیا۔

اس خبر کو بھی پڑھیں:معروف فلمساز کرن جوہر نے شادی کرلی

کپل شرما کے شو میں ورن دھون کی عالیہ کو شادی کی پیش کش حقیقی نہیں بلکہ شو کے اسکرپٹ کے مطابق اور فلم کی تشہیر کے لیے تھی جب کہ شو کی تصاویر سوشل میڈیا پر بھی تیزی سے وائرل ہورہی ہیں لیکن جلد ہی شو کو ٹیلی کاسٹ کیا جائے گا۔

اس خبر کو بھی پڑھیں:کپل شرما نے جیکولن فرنینڈس سے شادی کرلی

واضح رہے کہ  کرن جوہر کی فلم’’بدری ناتھ کی دلہنیا‘‘ میں ورن دھون اور عالیہ بھٹ نے مرکزی کردار ادا کیا ہے جب کہ فلم 11 مارچ کو ریلیز کی جائے گی۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔