کپل شرما نے جیکولن فرنینڈس سے شادی کرلی

ویب ڈیسک  بدھ 10 اگست 2016
اداکارہ نے شو کے دوران ہی کپل کو شادی کا پیغام دیا اوربالآخردونوں نے شو کے سیٹ پرہی شادی کرلی: فوٹو: ٹوئٹر

اداکارہ نے شو کے دوران ہی کپل کو شادی کا پیغام دیا اوربالآخردونوں نے شو کے سیٹ پرہی شادی کرلی: فوٹو: ٹوئٹر

ممبئی: مشہور بھارتی کامیڈین اور اداکار کپل شرما نے اپنے ہی شو میں سری لنکن نژاد بالی ووڈ اداکارہ جیکولن فرنینڈس سے شادی کرلی جس کے بعد وہ خوشی سے پھولے نہیں سمارہے ہیں۔

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق بھارت کے مشہور کامیڈین کپل شرما نے  اپنے شہرہ آفاق شو ’’دی کپل شرما شو‘‘ کو یادگار بناتے ہوئے شو کے دوران ہی سری لنکن نژاد بالی ووڈ اداکارہ جیکولن فرنینڈس سے شادی کرلی۔ جیکولن فرنینڈس جب اپنی نئی آنے والی فلم “فلائنگ جٹ” کی پروموشن کے لیے کپل کے اسپیشل شو میں پہنچی توکپل شرما نے مختلف طریقوں سے اپنی محبت کا اظہار کرنا شروع کردیا جس کے بعد اداکارہ بھی ان کی محبت میں گرفتار ہوگئیں۔

اس خبر کو بھی پڑھیں: ’’دی کپل شرما شو‘‘ کا اہم رکن گرفتار

جیکولن شو کے دوران کپل کے ساتھ  ڈنر کرتے جب کہ انہیں پھول بھی پیش کرتی نظر آئیں اوراداکارہ نے شو کے دوران ہی کپل کو شادی کا پیغام دیا اور بالآخر دونوں نے شو کے سیٹ پرہی شادی کرلی جہاں دلہے میاں یعنی کپل کی ماں بھی آئیں اوران دونوں کو نیک تمنائیں دیں۔

کامیڈئین کپل شرما نے اداکارہ کے ساتھ شادی کے بعد خوشی کا اظہار کرتے ہوئے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنی بیوی جیکولن کے لیے محبت بھرے الفاظ لکھے اورکہا کہ جیکولن نے انہیں خوش کردیا۔ ان کا کہنا تھا کہ جیکولن ان سے وعدہ کریں کہ وہ کپل کو شاپنگ اورگھومنے پھرنے کے لیے لے کرجائیں گی جب کہ وہ انہیں تحفے تحائف کے ساتھ ساتھ انہیں پوری زندگی خوش بھی رکھیں گی۔

اس خبر کو بھی پڑھیں:سدھو کا ’’دی کپل شرما شو‘‘ چھوڑنے کا فیصلہ

کپل شرما شو کی پروڈکشن ہیڈ نے جلد آن ائیرہونے والے اس دلچسپ شو کی کچھ جھلکیاں ٹوئٹر پر شئیر کیں جب کہ کہانی کا آغاز ہونے والے کچھ لمحوں کو بھی پیش کیا۔

https://twitter.com/preeti_simoes/status/763051812265926656

کپل شرما کی جیکولین فرنانڈس سے شادی ٹی وی پروگرام کے سیٹ پر ہوئی ہے، تاہم دونوں کی جانب سے یہ تصدیق نہیں کی گئی ہے کہ یہ حقیقت تھی یا شو کا حصہ، اب یہ آنے والا وقت ہی بتائے گا کہ یہ شادی حقیقی ہے یا پھر فلم کی تشہیر کا ایک اور طریقہ ۔

 

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔