شہر میں انسداد پولیو مہم کے 4 رضاکاروں کی ہلاکت کے باعث معطل کی گئی پولیومہم کا دوبارہ آغاز کردیا گیا ہے۔
دو روزہ مہم کے پہلے روزکراچی کے وسطی علاقوں میں 5 سال تک کے بچوں کو پولیو سے بچاؤ کے قطرے پلائے جارہے ہیں جب کہ شہر کے دیگرعلاقوں میں انسداد پولیومہم کل سے شروع کی جائےگی، مہم کے دوارن کراچی میں 25 لاکھ سے زائد بچوں کو پولیو سے بچاؤ کے قطرے پلائے جائیں گے، دہشت گردوں کے حملوں کے پیش نظرانسداد پولیو مہم کے عملے کو سخت سیکیورٹی فراہم کی گئی ہے۔
واضح رہے کہ گزشتہ سال 18 دسمبر کو کراچی کے مختلف علاقوں میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے انسداد پولیومہم کی 4 خواتین رضا کارجاں بحق ہوگئی تھیں جس کے بعد پولیو مہم معطل کردی گئی تھی۔