مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فوجیوں پر حملے میں 3 اہلکار ہلاک، 4 زخمی

ویب ڈیسک  جمعرات 23 فروری 2017
حملے کے بعد بھارتی فوجیوں کی بڑی تعداد نے علاقے کا محاصرہ کر کے سرچ آپریشن شروع کردیا۔ فوٹو: فائل

حملے کے بعد بھارتی فوجیوں کی بڑی تعداد نے علاقے کا محاصرہ کر کے سرچ آپریشن شروع کردیا۔ فوٹو: فائل

سری نگر: مقبوضہ کمشیر میں نامعلوم افراد نے قابض بھارتی فوج کے قافلے پر حملہ کر کے 3 فوجیوں کو ہلاک اور 4 کو زخمی کردیا۔

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق قابض فوجی اہلکار پٹرولنگ پر تھے کہ مقبوضہ کشمیر کے ضلع شوپیاں میں نامعلوم مسلح افراد نے فوجیوں کی گاڑی پر حملہ کردیا جس کے نتیجے میں 3 فوجی ہلاک اور 4 زخمی ہو گئے۔ بھارتی میڈیا کے مطابق نامعلوم افراد کے حملے میں ایک عام شہری بھی مارا گیا جب کہ زخمی فوجی اہلکاروں میں سے 2 کی حالت انتہائی تشویشناک ہے۔

اس خبر کو بھی پڑھیں: مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فوجی کیمپ پر حملے میں 3 اہلکار ہلاک

واقعہ کے بعد بھارتی فوجیوں کی بڑی تعداد جائے وقوعہ پر پہنچ گئی پورے علاقے کا محاصرہ کر کے سرچ آپریشن شروع کردیا۔

واضح رہے کہ بھارتی فوج کے نہتے کشمیریوں پر ظلم و ستم کے باعث قابض فوج پر حملوں میں شدت آ چکی ہے اور رواں ماہ یہ بھارتی فوجیوں پر اس قسم کا چوتھا حملہ ہے۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔