سندھ پولیس نے ڈرائیونگ لائسنس ایپ متعارف کرادی

ایپلیکیشن کے ذریعے اب شہریوں کے لیے لائسنس بنوانا آسان ہوگا، ترجمان پولیس


ویب ڈیسک February 24, 2017
ایپلیکیشن کے ذریعے اب شہریوں کے لیے لائسنس بنوانا آسان ہوگا، ترجمان پولیس، فوٹو؛ فائل

FAISALABAD/MULTAN/BAHAWALPUR/GUJRANWALA: سندھ پولیس کی جانب سے ڈرائیونگ لائسنس ایپ متعارف کرائی گئی ہے جس کے ذریعے اب شہریوں کے لیے لائسنس بنوانا آسان ہوگا۔

ایکسپریس نیوزکے مطابق سندھ پولیس نے ڈرائیونگ لائسنس ایپ متعارف کرادی ہے جس میں آن لائن لائسنس ویریفکیشن کی معلومات سمیت لرننگ لائسنس، لائسنس فارم اورتھیوری ٹیسٹ کے بارے میں معلومات فراہم کی گئی ہیں۔

ترجمان سندھ پولیس کے مطابق اس ایپ میں تمام لائسنس برانچزاورمتعلقہ افسران کے نمبربھی دیئے گئے ہیں جس سے ایپ کے ذریعے اب شہریوں کے لیے لائسنس بنوانا آسان ہوگا۔