ینگ ڈاکٹرز کا کامیاب مذاکرات کے بعد سروسز اسپتال کی ایمرجنسی کھولنے کا اعلان

ویب ڈیسک  جمعـء 24 فروری 2017
ینگ ڈاکٹرز کے محکمہ صحت اور اینٹی کرپشن کے حکام سے مذاکرات ہوئے، فوٹو؛ فائل

ینگ ڈاکٹرز کے محکمہ صحت اور اینٹی کرپشن کے حکام سے مذاکرات ہوئے، فوٹو؛ فائل

 لاہور: ینگ ڈاکٹرز نے مذاکرات کامیاب ہونے کے بعد 4 روز سے بند سروسز اسپتال لاہور کی ایمرجنسی کھولنے کا اعلان کردیا۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق ینگ ڈاکٹرز ایسوسی ایشن کے محکمہ صحت اور اینٹی کرپشن حکام کے ساتھ مذاکرت ہوئے جن کی کامیابی کے بعد ینگ ڈاکٹرز نے سروسز اسپتال لاہور کی ایمرجنسی کھولنے کا اعلان کردیا ہے۔

اس خبر کو بھی پڑھیں :لاہورکے سروسز اسپتال میں ینگ ڈاکٹرزکی ہڑتال تیسرے روزبھی جاری

ینگ ڈاکٹرز کا کہنا ہے کہ ایمرجنسی کھولنے کا فیصلہ کسی دباؤمیں نہیں کیا یہ ایسوسی ایشن کا فیصلہ ہے، ہمارے تحفظات دور کرنے کی یقین دہانی کرائی گئی ہے جس کے بعد ایمرجنسی سروس بحال کررہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ہم پر لگائے گئے کرپشن کے الزامات کوغلط ثابت کریں گے۔

اس خبر کو بھی پڑھیں :سینئرز ڈاکٹرز کو بھی کام سے روک دیا

واضح رہے کہ اینٹی کرپشن ٹیم نے 25 لاکھ روپے کی کرپشن کے الزام میں ینگ ڈاکٹرزکے نمائندے ڈاکٹرعاطف کو گرفتار کرنا چاہا تو سروسز اسپتال میں ہنگامہ ہو گیا تھا جس کے بعد سے ینگ ڈاکٹرزاحتجاج پر تھے۔ ینگ ڈاکٹرز کی ہڑتال کے باعث سروسز اسپتال کی ایمرجنسی 20 فروری کی رات سے بند تھی جس سے مریضوں کو شدید مشکلات کا سامنا تھا۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔