جی ایچ کیو میں آرمی چیف سے ترکی کے چیف آف جنرل اسٹاف کی ملاقات

ترک فوج کے سپہ سالار نے دہشت گردی کے خلاف جنگ میں پاک فوج کی قربانیوں کو خراج تحسین پیش کیا


ویب ڈیسک March 01, 2017
ترک فوج کے سپہ سالار نے دہشت گردی کے خلاف جنگ میں پاک فوج کی قربانیوں کو خراج تحسین پیش کیا، فوٹو؛ اسکرین گریب

PESHAWAR: آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے ترک چیف آف جنرل اسٹاف نے ملاقات کر کے علاقائی سلامتی سے متعلق امور پر تبادلہ خیال کیا۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے ترکی کے چیف آف جنرل اسٹاف ہولیسوی اکار نے جی ایچ کیو میں ملاقات کی جس میں دو طرفہ تعاون کو فروغ دینے اور علاقائی سلامتی کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

اس موقع پر ترک فوج کے سپہ سالار ہولیسوی اکار نے دہشت گردی کے خلاف جنگ میں پاک فوج کی قربانیوں کو خراج تحسین پیش کیا جب کہ آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے کہا کہ پاکستان اور ترکی کے درمیان دفاعی تعاون علاقائی سلامتی پر مثبت اثرات مرتب کرے گا۔

مقبول خبریں