ویرات کوہلی کی حوصلہ افزائی کیلیے گنگولی میدان میں آگئے

اسپورٹس ڈیسک  جمعرات 2 مارچ 2017
 مجھے یقین ہے کہ کوہلی مضبوط کم بیک کریں گے کیونکہ وہ ایک کلاس پلیئر ہیں، گنگولی:فوٹو: فائل

مجھے یقین ہے کہ کوہلی مضبوط کم بیک کریں گے کیونکہ وہ ایک کلاس پلیئر ہیں، گنگولی:فوٹو: فائل

نئی دہلی:  آسٹریلیا کے خلاف پہلے ٹیسٹ میں ناکام رہنے والے بھارتی کپتان ویرات کوہلی کی حوصلہ افزائی کیلیے سابق قائد ساروگنگولی سامنے آگئے۔

کوہلی اس میچ میں پہلے صفر اور پھر 13 رنز پر آئوٹ ہوئے تھے۔ گنگولی کہتے ہیں کہ کوہلی بھی ایک انسان ہیں وہ بھی ناکام ہوسکتے ہیں، وہ پونے کی دونوں اننگز میں ناکام ہوئے، میں سمجھتا ہوں کہ پہلی باری میں انھوں نے لوز شاٹ کھیلا مگر دوسری باری میں انھیں اسٹیو او کیف نے بولڈ کیا، مجھے یقین ہے کہ کوہلی مضبوط کم بیک کریں گے کیونکہ وہ ایک کلاس پلیئر ہیں۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔