- خواجہ آصف کا ایوب خان پر آرٹیکل 6 لگانے اور لاش پھانسی پر لٹکانے کا مطالبہ
- سعودی عرب اور خلیجی ممالک میں کام کرنے والے پاکستانی ڈاکٹروں کیلئے خوشخبری
- پاک فوج کے شہدا اور غازی ہمارے قومی ہیرو ہیں، آرمی چیف
- جامعہ کراچی میں فلسطینی مسلمانوں سے اظہاریکجہتی کیلیے ’’دیوار یکجہتی‘‘ قائم
- نان فائلرز کی سمیں بلاک کرنے کیلیے حکومت اور ٹیلی کام کمپنیاں میں گروپ بنانے پر اتفاق
- 40 فیصد کینسر کے کیسز کا تعلق موٹاپے سے ہوتا ہے، تحقیق
- سیکیورٹی خدشات، اڈیالہ جیل میں تین روز تک قیدیوں سے ملاقات پر پابندی
- سندھ میں گندم کی پیداوار 42 لاکھ میٹرک ٹن سے زائد رہی، وزیر خوراک
- انٹربینک مارکیٹ میں ڈالر کے مقابلے میں روپے کی قدر گر گئی
- برازیل میں بارشوں اور سیلاب سے ہلاکتیں 143 ہوگئیں
- ہوائی جہاز میں سامان رکھنے کی جگہ پر مسافر خاتون نے اپنا بستر لگا لیا
- دانتوں کی دوبارہ نشونما کرنے والی دوا کی انسانوں پر آزمائش کا فیصلہ
- یوکرین کا روس پر میزائل حملہ؛ 13 ہلاک اور 31 زخمی
- الیکشن کمیشن کے پی ٹی آئی کے انٹراپارٹی الیکشن پر عائد اعتراضات کی تفصیلات سامنے آگئیں
- غیور کشمیریوں نے الیکشن کا بائیکاٹ کرکے مودی سرکار کے منصوبوں پر پانی پھیر دیا
- وفاقی بجٹ 7 جون کو پیش کیے جانے کا امکان
- آزاد کشمیر میں آٹے و بجلی کی قیمت میں بڑی کمی، وزیراعظم نے 23 ارب روپے کی منظوری دیدی
- شہباز شریف مسلم لیگ ن کی صدارت سے مستعفی ہوگئے
- خالد عراقی نے آئی سی سی بی ایس کی خاتون سربراہ کو ہٹادیا، اقبال چوہدری دوبارہ مقرر
- اسٹاک ایکسچنیج : ہنڈرڈ انڈیکس پہلی بار 74 ہزار پوائنٹس سے تجاوز کرگیا
پی سی بی نے لیجنڈ کرکٹرز کو بھلادیا
لاہور: پاکستان سپرلیگ کے فائنل میچ کے لیے پی سی بی نے سابق بورڈ سربراہان اور لیجنڈ کرکٹرز کو بھلادیا اور انہیں فائنل میچ دیکھنے کے لیے دعوت نامہ تک دینا گوارا نہیں کیا۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق پاکستان کرکٹ بورڈ کی جانب سے سابق بورڈ سربراہان اور لیجنڈ کرکٹرز کو نظر انداز کردیا گیا ہے اور پاکستان سپر لیگ کا فائنل میچ دیکھنے کے لیے کسی بھی سابق کھلاڑی کو دعوت نامہ نہیں بھجوایا گیا ہے۔
اس خبر کو بھی پڑھیں : پی ایس ایل فائنل: لاہورمیں موسم خوشگواررہنے کی پیشگوئی
پورے پاکستان میں پی ایس ایل کا بخار عروج پر ہے لیکن پی سی بی حکام نے فائنل کے لیے منتخب قذافی اسٹیڈیم میں سابق لیجنڈ کرکٹرز کے نام سے منسوب انکلوژرز رکھنے والے کھلاڑیوں تک کو پی ایس ایل کا فائنل دیکھنے کے لیے دعوت نامہ دینا تک گوارا نہ سمجھا۔
اس خبر کو بھی پڑھیں : غیرملکی کھلاڑی پی ایس ایل فائنل کھیلنے پر رضامند ہوگئے،نجم سیٹھی
عمران خان، جاوید میانداد، سرفراز نواز اور عبدالقادر کو بھی دعوت نامہ نہیں بھجوایا گیا، عبدالقادر اور جاوید میانداد کی جانب سے دعوت نامہ نہ ملنے کی تصدیق بھی کی گئی ہے جب کہ عبدالقادر کا کہنا ہے کہ ہم صرف شو پیس ہیں، عزت صرف غیر ملکی کرکٹرز کو دی جاتی ہے۔
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔