رمیز راجہ نے دبئی میں بھارتی دوست کی شراکت میں ’ٹی لاؤنج‘ کھول لیا

ایسی جگہوں پر پہنچ کر خود کو زیادہ بہتر محسوس کرتا اور رمیز کی اس بزنس میں کامیابی کیلیے دعاگو ہوں، احمد شہزاد


Sports Desk March 03, 2017
ہمیشہ ہی میچز کے دوران ٹی بریک سے لطف اندوز ہوتا تھا، رچرڈز۔ فوٹو : فائل

KARACHI: پاکستان کے سابق و موجودہ کھلاڑی اور کوئٹہ گلیڈی ایٹر کے مینٹور ویوین رچرڈز 'رمیز راجہ ٹی لاؤنج' پہنچ گئے جو سابق پاکستانی کپتان نے بھارتی دوست اجے سیٹھی کی شراکت میں ابن بطوطہ مال دبئی میں کھولا ہے۔

دبئی کے ایک مال میں منعقدہ تقریب میں وسیم اکرم، احمد شہزاد، محمد حفیظ، عبدالرحمان بخاطر، ان کے بیٹے و یو اے ای کے چیف سلیکٹر ولید بخاطر بھی موجود تھے۔ اس موقع پر رچرڈز نے کہا کہ میں ہمیشہ ہی میچز کے دوران ٹی بریک سے لطف اندوز ہوتا تھا جبکہ احمد شہزاد نے کہا کہ میں ایسی جگہوں پر پہنچ کر خود کو زیادہ بہتر محسوس کرتا اور رمیز کی اس بزنس میں کامیابی کیلیے دعاگو ہوں۔