اعصام الحق میکسیکن اوپن ٹینس ٹورنامنٹ کے سیمی فائنل میں پہنچ گئے

اسپورٹس ڈیسک  جمعـء 3 مارچ 2017
کوارٹرفائنل میں اعصام اورپیٹزشینرکا مقابلہ میزبان ملک کے اسنٹیاگو گونزالے اور اسپین کے ڈیوڈ ماریرو سے ہوا ۔ فوٹو فائل

کوارٹرفائنل میں اعصام اورپیٹزشینرکا مقابلہ میزبان ملک کے اسنٹیاگو گونزالے اور اسپین کے ڈیوڈ ماریرو سے ہوا ۔ فوٹو فائل

ایکاپولکو: میکسیکن اوپن ٹینس ٹورنامنٹ میں مینز ڈبلز کے کوارٹر فائنل میں پاکستانی اسٹار اعصام الحق اور ان کے جرمن پارٹنر پیٹز شینر نے حریف جوڑی کو شکست دیتے ہوئے سیمی فائنل میں رسائی حاصل کرلی۔ 

کوارٹر فائنل میں اعصام اور پیٹز شینر کا مقابلہ میزبان ملک کے اسنٹیاگو گونزالے اور اسپین کے ڈیوڈ ماریرو سے ہوا، انہوں نے حریف کو کوئی موقع دیئے بغیر میچ میں کامیابی حاصل کی۔ ان کی فتح کا اسکور4-6 اور 2-6 رہا۔

اس خبر کو بھی پڑھیں :اعصام الحق کی میکسیکن اوپن کے کوارٹر فائنل میں رسائی 

اس سے قبل پہلے راؤنڈ میں انہوں نے کولمبین جوڑی جون اسبسٹین کیبال اوررابرٹ فراح کے خلاف کامیابی حاصل کی تھی۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔