اعصام الحق کی میکسیکن اوپن کے کوارٹر فائنل میں رسائی 

اسپورٹس ڈیسک  جمعرات 2 مارچ 2017
کوارٹر فائنل میں آج ان کا سامنا میزبان ملک کے سنٹیاگو گونزالے اور سپین کے ڈیوڈ ماریرو سے ہو گا۔ ۔  فوٹو: اے ایف پی/فائل

کوارٹر فائنل میں آج ان کا سامنا میزبان ملک کے سنٹیاگو گونزالے اور سپین کے ڈیوڈ ماریرو سے ہو گا۔ ۔ فوٹو: اے ایف پی/فائل

اکاپولکو: میکسین اوپن ٹینس ٹورنامنٹ میں مینز ڈبلز کے پہلے راؤنڈ میں پاکستانی سٹار اعصام الحق اور ان کے جرمن پارٹنر پیٹز شینر نے حریف جوڑی کو شکست دیتے ہوئے کوارٹر فائنل میں رسائی حاصل کر لی۔ 

پہلے راؤنڈ میں اعصام الحق اور ان کے جرمن پارٹنر پیٹز شینر کا مقابلہ کولمبین جوڑی جون سبسٹین کیبال اور رابرٹ فراح سے ہوا، انہوں نے حریف پلیئرز کو کوئی موقع دیئے بغیر دونوں سیٹس میں کامیابی حاصل کرتے ہوئے کوارٹر فائنل میں رسائی حاصل کر لی، ان کی فتح کا سکور 5-7 اور 6-7 رہا۔ کوارٹر فائنل میں آج ان کا سامنا میزبان ملک کے سنٹیاگو گونزالے اور سپین کے ڈیوڈ ماریرو سے ہو گا۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔