کوہلی نے میری نظر میں احترام کھودیا، ہیلی 

اسپورٹس ڈیسک  پير 6 مارچ 2017
کوہلی کاجھگڑالو قسم کا رویہ خود ان کے ساتھی کھلاڑیوں پر دباؤ بڑھانے کا باعث بن رہا ہے،سابق وکٹ کیپرآسٹریلیا ۔فوٹو فائل

کوہلی کاجھگڑالو قسم کا رویہ خود ان کے ساتھی کھلاڑیوں پر دباؤ بڑھانے کا باعث بن رہا ہے،سابق وکٹ کیپرآسٹریلیا ۔فوٹو فائل

میلبورن: آسٹریلیا کے سابق وکٹ کیپر ای ین ہیلی کا کہنا ہے کہ ان کی نظر میں اب بھارتی قائد ویرات کوہلی کا احترام باقی نہیں رہا ہے۔

ای ین ہیلی نے کہا کہ میچ کے دوران کوہلی نے آسٹریلیا کی توہین کی ہے، انھیں اپنا جارحانہ پن قابو میں رکھنا چاہیے، ان کا اپنا جھگڑالو قسم کا رویہ خود ان کے ساتھی کھلاڑیوں پر دباؤ بڑھانے کا باعث بن رہا ہے۔ ایک اور سابق پلیئر سائمن کیٹچ نے البتہ یکسر مختلف رائے دیتے ہوئے کہا کہ انتہائی دباؤ کے باوجود دوسرے ٹیسٹ میں کسی بھی ٹیم نے حد پار نہیں کی۔

اس خبر کو بھی پڑھیں :وریندرسہواگ نےکوہلی کے ریٹائر ہونے کا شوشہ چھوڑدیا 

واضح رہے کہ بنگلور ٹیسٹ کے دوسرے روز خاص طور پر کوہلی نے نوجوان مہمان بیسٹمین میٹ رینشا پر جملے کسے تھے۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔