39 ایمرجنگ کرکٹرز کا اعلان کیمپ کل سے شروع ہوگا

کیمپ میں کھلاڑیوں کی مہارت، فٹنس اور فیلڈنگ کی صلاحیتوں کو پرکھاجائےگا۔


Sports Reporter March 07, 2017
کیمپ میں کھلاڑیوں کی مہارت، فٹنس اور فیلڈنگ کی صلاحیتوں کو پرکھاجائےگا ۔ فوٹو فائل

چیف سلیکٹرانضمام الحق کی سربراہی میں قومی سلیکشن کمیٹی نے ایمرجنگ کیمپ کیلیےکھلاڑیوں کے ناموں کا اعلان کردیا ہے۔

انضمام الحق کی سربراہی میں قومی سلیکشن کمیٹی نے ایمرجنگ کیمپ کیلیے 39 کھلاڑیوں کے ناموں کا اعلان کر دیا ہے۔ کیمپ میں شامل کھلاڑیوں میں امام الحق، صاحبزادہ فرحان خان، صہیب مقصود، عثمان صلاح الدین، آصف ذاکر، سعد علی، عبدالرحمان مزمل، مہران ابراہیم، خوشدل شاہ، اکبر الرحمان، حسین طلعت، اسرار اللہ، سرمد بھٹی، جنید علی، عمیر مسعود، سیف اللہ بنگش، محمد عباس، میر حمزہ، صدف حسین، تابش خان، عاطف جبار، عثمان شنواری، احمد بشیر، غلام مدثر، ثمین گل، عزیز اللہ، فہیم اشرف، احمد جمال، عرفان اللہ شاہ، وقاص مسعود، محمد عرفان، عماد بٹ، محمد عرفان خان، کرامت علی، بلال آصف، کاشف بھٹی، حسان خان، ظفر گوہر اور شاہ زیب احمد شامل ہیں۔

اس خبر کو بھی پڑھیں :قومی ٹیم کا تربیتی کیمپ؛ کامران اکمل اور احمد شہزاد کو طلب کیے جانے کا امکان

ہیڈ کوچ مکی آرتھر، چیف سلیکٹر انضمام الحق اور دیگر کوچز کے ساتھ کل سے شروع ہونے والے کیمپ میں کھلاڑیوں کی مہارت، فٹنس اور فیلڈنگ کی صلاحیتوں کو پرکھیں گے۔