موجودہ حالات میں فوجی عدالتیں ملک کی ضرورت ہیں مریم اورنگزیب

پاناما کیس کا ہر فیصلہ تسلیم کریں گے، وزیر مملکت برائے اطلاعات و نشریات


ویب ڈیسک March 08, 2017
پاناما کیس کا ہر فیصلہ تسلیم کریں گے، وزیر مملکت برائے اطلاعات و نشریات، فوٹو؛ فائل

وزیر مملکت برائے اطلاعات مریم اورنگزیب کا کہنا ہےکہ پاکستانی قوم دہشت گردی جیسے بزدل واقعات سے گھبرانے والی نہیں جب کہ موجودہ حالات میں فوجی عدالت ملک کی ضرورت ہیں۔

سرکاری ٹی وی کو انٹرویو دیتے ہوئے مریم اورنگزیب نے کہا کہ پاناما کیس کا ہر فیصلہ تسلیم کریں گے اور یقین ہے کہ اس کیس کا فیصلہ آئین و قانون کے مطابق ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ عمران خان نے خیبرپختونخوا میں لوگوں کو مایوس کررکھا ہے، انہیں چاہیے کہ وہ قومی خدمت میں حکومت کا ہاتھ بٹائیں۔

مریم اورنگزیب نے کہا کہ پاکستانی قوم دہشت گردی جیسے بزدل واقعات سے گھبرانے والی نہیں، موجودہ حالات میں فوجی عدالتیں ملک کی ضرورت ہیں۔ ایک سوال کے جواب میں ان کا کہنا تھا کہ مریم نواز کو اپنے والد کا ہاتھ بٹانے پر تنقید کا نشانہ بنایا جاتا ہے، وہ بغیر کسی عہدے اور دفتر کے اپنے والد کی مدد کررہی ہیں جو کہ بری بات نہیں، محترمہ فاطمہ جناح بھی قائد اعظم کا ہاتھ بٹاتی تھیں اور مریم نواز بھی وہی کام کررہی ہیں۔

مقبول خبریں