سرفراز احمدکے ساتھ کوئی موازنہ نہیں ہے کامران اکمل

پی ایس ایل میں سنچری کے ساتھ بہترین بیٹسمین کا ایوارڈ بھی میری محنت کا منہ بولتا ثبوت ہے،کامران اکمل


Sports Reporter March 14, 2017
پی ایس ایل میں سنچری کے ساتھ بہترین بیٹسمین کا ایوارڈ بھی میری محنت کا منہ بولتا ثبوت ہے،کامران اکمل . فوٹو فائل

MULTAN:
قومی کرکٹ ٹیم کے کھلاڑی کامران اکمل نے کہا ہے کہ سرفراز احمد اچھے وکٹ کیپر بیٹسمین اور کپتان ہیں، میرا ان کے ساتھ کوئی موازنہ نہیں۔


کامران اکمل کا کہناہے کہ بطور بیٹسمین کھیلنا چاہتا ہوں، کیمپ میں کیپنگ نہیں کی، فیلڈنگ کی خوب پریکٹس کررہا ہوں، توجہ بھی زیادہ تر بیٹنگ کی طرف ہے، پی ایس ایل میں سنچری کے ساتھ بہترین بیٹسمین کا ایوارڈ بھی میری محنت کا منہ بولتا ثبوت ہے۔




کامران اکمل نے کہا کہ میں تینوں فارمیٹ میں عمدہ کارکردگی دکھا سکتا ہوں، اب یہ سلیکٹر ز پر منحصر ہے کہ وہ کیا فیصلہ کرتے ہیں۔