سرفرازنواز نے چیئرمین پاکستان کرکٹ بورڈکو قانونی نوٹس بھیج دیا

کبھی جھوٹے الزامات عائد نہیں کیے بلکہ ہمیشہ ہی کرکٹ کی بہتری کیلیے آواز بلند کی،سرفراز نواز


Sports Desk March 15, 2017
کبھی جھوٹے الزامات عائد نہیں کیے بلکہ ہمیشہ ہی کرکٹ کی بہتری کیلیے آواز بلند کی،سرفراز نواز . فوٹو فائل

سابق فاسٹ بولر سرفراز نواز نے پاکستان کرکٹ بورڈ کے چیئرمین شہریار خان کو لیگل نوٹس بھیج دیا۔

سابق فاسٹ بولرسرفراز نواز نے شہریار خان کو لیگل نوٹس گزشتہ ماہ جاری کیے گئے پریس نوٹ پر بھیجا جس میں بورڈ نے میڈیا سے کہا تھا کہ سرفراز نواز کے بیانات کو جگہ نہ دیں کیونکہ یہ توہین عدالت کے زمرے میں آئے گا۔

اس خبرکو بھی پڑھیں :قومی ٹیم کی ڈاکٹر، پروفیسر اور جادوگر سے جان چھڑائی جائے

اس پر سرفراز نواز نے بورڈ چیئرمین کو نوٹس بھیجتے ہوئے کہا کہ پہلے انہوں نے میری پنشن روکی اور اب سٹہ مافیا کے تحفظ کیلیے میری آواز دبانا چاہتے ہیں، انہوں نے واضح کیا کہ میں نے کبھی جھوٹے الزامات عائد نہیں کیے بلکہ ہمیشہ ہی کرکٹ کی بہتری کیلیے آواز بلند کی اور میں یہ سلسلہ جاری رکھوں گا۔